ایک مرد آخر عورت سے کیا چاہتا ہے جس کا وہ کبھی بھی اظہار نہیں کرتا
عورتوں کی نسبت مرد اپنی خواہشات کا اظہار بہت ہی کم کرتے ہیں لیکن ان کے دل میں بہت سی خواہشات اور توقعا ت ہوتی ہیں جو وہ اپنی بیویوں سے وابستہ رکھتے ہیں
مرد کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوری ہے کہ عورت اس کو بھرپور عزت اور
توجہ دے اور اس کی ضروریات اور خواہشات کا احترام کرے۔
ہر مرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ عورت اس کی محنت اور کامیابی پر اس کی تعریف کرے ،عورت کی طرح مرد کو بھی قدم قدم پر ستائش کی ضرورت ہوتی ہے تاہم وہ اس کا اظہار نہیں کرتے ہیں۔
ایک مرد یہ چاہتا ہے کہ اس کی شریک حیات ہر قدم پر اس کا ساتھ دے اور اس کو بھرپور کمپنی دے لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ آزادی بھی چاہتا ہے اور اپنے اوپر کسی قسم کی پابندی کو برداشت نہیں کر سکتا۔
ہر مرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی اس کے لیے سجے سنورے اور خوب تیار ہو۔
ہر مرد یہ چاہتا ہے کہ اس کی بیوی اس سے دھیمے لہجے میں بات کرے اور اس کو بھی سراہے اور اس کی تعریف کرے اسے توجہ اور محبت دے۔
ہر مرد یہ چاہتا ہے کہ اس کو معاشرے میں ایک بیٹے ،شوہر اور بھائی کے طور پر مضبوط پہچان ملے۔



Comments
Post a Comment