ہوشیار ، خبر دار ! کہیں آپ گدھے کا گوشت تو نہیں کھارہے





 با خبر زرائع کے مطابق بھکر کے شہر میں گدھے کا گوشت

 فروخت کیا جا رہا ہے ،اس اطلاع کے ملنے پر شہر

 کی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کا گوشت بر آ مد کیا

 ہے جس کاوزن بیس من کے قریب ہے ۔انتظامیہ

 نے اس کام میں ملوث افراد کو پکڑ لیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق یہ

 گوشت پنڈی شہر کے ہوٹلوں میں بیچا جا تا تھا۔

تاہم ذرائع کے مطابق بھکر کے علاوہ کئی شہروں میں حرام 

گوشت کی فروخت کی جا رہی ہے ۔

اس ضمن میں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بازاری کھانوں سے

 احتیاط کریں کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں 


کہ وہ جو گوشت کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا حرام


Comments