بھارتی فلم ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش روک دی گئی



بھارتی متنازعہ فلم کی نمائش کے خلاف  جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے  درخواست  دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نےاس کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل  نے بتایا کہ بھارتی فلم  فینٹم پاکستان اور اسلام کے خلاف بنائی گئی  ہے۔ فلم میں  حافظ محمد سعید کی کردار کشی  بھی کی گئی ہےجس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔ 

 وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  اس فلم کی  نمائش  کے لئے کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی ا س لیے  این او سی جاری نہیں کیا جا سکتا۔

۔اس کے بعد آج  لاہور ہائیکورٹ نےمتنازعہ بھارتی فلم  فینٹم کی پاکستان میں نمائش روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔  

Comments