سانحہ ماڈل ،گولی چلانے والے اہلکاروں اور حکم دینے والے پولیس افسروں کی
گرفتاری کا فیصلہ
02 جولائی 2014
لاہور(کرائم سیل)سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور
زرائع نے دعویٰ ہے کی پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاون میں مظاہرین پر گولیاں چلانے والے
پولیس اہلکاروں اور ان کو حکم دینے والے افسران کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہیں
اورجوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ سے قبل پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں یہ
انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومتی ہدایت کے بعد فوٹیج اور شواہد
اکٹھے کئے جا چکے ہیں اور فائرنگ کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کی فہرست
بنائی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کی پولیس کے اعلیٰ حلقوں میں اس حکم نامے کے بعد
کھلبلی مچ گئی ہے اور پولیس افسران اور ماتحتوں کی گرفتاری کے فیصلے پر تحفظات کا
اظہار کیا گیا ہے پولیس زرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ چند
روز میں جوڈیشنل کمیشن کے روبرو پیش کر دی جائے گی جس میں گولی چلانے کا حکم دینے
اور اس پر عمل کرنے والوں کی نشاندہی کے ساتھ ذمہ داروں کا تعین بھی ہو گا زرائع
کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تناظر میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گرفتاری آئندہ
چند روز میں متوقع ہے اور پولیس کے تین بڑے افسران کو اس بارے میں پنجاب حکومت نے
واضع طور پر بتا دیاگیا ہے اور تیاری مکمل کرنے کی ہدایت ہو چکی ہے جس کے بعد
پولیس کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے



Comments
Post a Comment