دنیا بھر میں بچوں کی اموات کی سب سے بڑ ی وجہ نمونیا ہے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر دومنٹ میں ایک بچہ اس موذی مرض سے ہلاک ہو رہا
ہے،نمونیا ایک ایسا قاتل مرض ہے جوخاص طور پر پیدائش سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی موت کا بڑا سبب ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال 2 لاکھ بچے نمونیا کے باعث ہلاک ہوتے ہیں ،نومولود بچوں میں تو یہ شرح کئی گنا زیادہ ہے ۔نمونیا سے ہر سال 2 لاکھ بچے فوت ہو رہے ہیں اور ہر 2 منٹ میں ایک نومولود بچہ فوت ہو رہا ہے اور یہ شرح اموات بہت بڑی ہے ، دنیا میں اگر دوسری نہیں تو تیسری ہے ۔بیکٹیریا اور وائرس سے پھیلتا انفیکشن نمونیا براہ راست پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، مرض سانس اور کھانسی کے ذریعےدوسروں تک پھیلتاہے۔



Comments
Post a Comment