وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل کیے جانے کا منصوبہ تیار ؟







عمران خا ن کے تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے  حکومت اور پی ٹی آئی میں تلخ الزامات کا تبادلہ جاری ہے ،عمران خان نے تیس نومبر کو کسی مزاحمت کی صورت میں خونی انقلاب کا اعلان کر دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی ڈی چوک کے جلسے کو روکنے کے لیے کنٹینرائزیشن 
متوقع ہے۔اس صورت حال میں آج سپریم کورٹ کی جانب سے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے جب چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے لیے  لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو 
سات رکنی ہے۔امکان ہے کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کی جائے گی۔
تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ آ ئندہ چند روز میں میاں نواز شریف کے مستقبل کے حوالے سے 
اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔


Comments