گنجے پن کا شکار شوہرو ں کے لیے ایک بری خبر ، مصر کی ایک خاتون نے اپنے گنجے شوہر سے خلع لے لی
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مردوں میں گنجا پن امیر ہونے کی نشانی ہوتا ہے لیکن
شوہر کا گنجا پن ایک بیوی کے لیے اتنا ناخوشگوار ٹھرا کہ اس سے تنگ آ کر مصر کی ایک خاتون نے اپنے شوہر سے خلو لینے کا فیصلہ کر لیا اور با قاعدہ عدالت سے رجوع کر لیا۔
اس عورت کا کہنا تھا کہ اسے اپنے شوہر کے گنجے پن سے شدید چڑ تھی ۔
قاہرہ کی ایک عدالت نے جیلان نامی عورت کی خلع کی درخواست پر اس کے شوہرآسرم سے اس کی علیحدگی کروا دی۔
عورت کا کہنا تھا کہ اس نے کئی بار اپنے شوہر سے کہا کہ وہ بال لگوا لے مگر اس نے کبھی اس کی بات نہیں مانی
جس سے تنگ آ کر اس نے یہ فیصلہ کیا ۔



Comments
Post a Comment