با الآ خر کپتان کے دھرنوں کا نتیجہ سامنے آ نا شروع ہو گیا
پاکستان میں گزشتہ تین ماہ سے جاری دھرنوں کی وجہ سے حکومت مشکلات سے
دوچار نظر آ رہی ہے ،اور اسی کے سبب
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمیت عوام کو ریلیف دینے
والے کچھ کام کر ہی لیے ہیں۔
دھرنوں کے خوف کے با عث کچھ محکموں میں کرپشن بھی کم ہوئی ہے اور
اسی وجہ سے
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے د نیا کے ایک سو پچھتر ملکوں میں کرپشن سے متعلق
جو فہرست جاری کی ہی اس میں پاکستان
کے رینک میں ایک درجہ کی بہتری آئی ہے۔
پاکستان انتیس پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ ایک سو چھبیس ویں مقام پر ہے
اس رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں افغانستان کی کرپشن کی حالت
خراب بتائی گئی ہے جو ایک سو بہتر نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اختیارات کا ناجائز استعمال ، رشوت اور
خفیہ سودے بازی کی وجہ سے عالمی سطح پر کرپشن موجود ہے۔




Comments
Post a Comment