گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہونے والا سب سے بڑا ا احتجاج





گستاخانہ خاکوں کے خلاف جہاں دنیا بھر کے مسلمان غم و غصے کا

 اظہار کر رہے ہیں وہیں پاکستان بھر میں بھی مذہبی،سیاسی سماجی تنظیموں کی  

جانب سے احتجاجی مظاہرے اور جلسے کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان میں پچیس  جنوری بروز اتوار کو ہونے والا احتجاج 

پاکستان کا سب سے بڑا احتجاج تھا۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملین مارچ میں 

دیگر جماعتوں اور شعبوں کے افراد نے بھی شرکت کی۔




اس میں مرد و خواتین کی ایک بڑی 

تعداد شریک ہوئی ،یہ احتجاجی مظاہرہ بہت منظم تھا جس میں شرکا نے اتحاد و 

اتفاق اور نبی اکرمﷺ سے اپنی محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔امیر جماعت اسلامی 

سراج الحق کا کہنا تھا  کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والے دہشت گردوں کا 

آخری دم تک پیچھا کریں گے اور فرانس کے معافی مانگنے تک تحریک تحفظ 

ناموس رسالت جاری رہے گی ۔


لاہور میں ملین مارچ سے خطاب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا 

کہنا تھا کہ  پیرس  میں ہونے والے واقعے نے امت مسلمہ کے دل چھلنی کر دئیے 

ہیں المیہ یہ ہے کہ عالمی ادارے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے سدباب 

کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے سب سے بڑے ملین مارچ کو میڈیا میں بھی 

کوئی کوریج نہیں دی گئی
۔




Comments