بلدیہ ٹاون فیکٹری میں آگ کس نے لگوائی ، گرفتار ٹارگٹ کلر کے حیرت انگیز انکشافات


سانحہ بلدیہ ٹاون میں  فیکٹری میں آگ لگنے سے متعلق حیرت انگیزانکشافات 

سامنے آگئے ہیں ، یہ سانحہ تیس ماہ قبل پیش آیا تھا جس میں دو سو انسٹھ افراد جل 

کر راکھ بن گئے تھے ۔

۔یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے جب رینجرز کی جوائنٹ انوسٹی گیسن ٹیم نے

 سندھ ہائی کورٹ میں گرفتار ٹارگٹ کلر کا ایک بیان داخل کرایا جوعدالت کے حکم

 پر اب ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے ۔

گرفتار ملزم رضوان قریشی

جو کے ایم سی کا ملازم تھا ) نے)

 رینجرز کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے یہ بیان دیا ہے ۔کہ 

فیکٹری میں بھتہ نہ دینے پر آگ لگا دی گئی تھی۔ملزم نے بتایا کہ فیکٹری مالکان 

سے بیس کروڑ بھتہ طلب کیا گیا تھا عدم ادائیگی پر مالکان اور بھتہ مانگنے والوں 

کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد فیکٹری میں کیمیکل پھینکا  گیا

 جس کے 

باعث آگ لگنے سے دو سو انسٹھ افراد جل گئے تھے

ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں اس نے کراچی سے تیس 

ہزار جعلی ووٹ بھی ڈلوائے تھے۔

اس حیرت انگیز انکشاف کے بعد ابھی تک کسی وزیر کا بیان سامنے نہیں آیا 

Comments