ملتان میں ن لیگی متوالوں نے این اے 122 کے فیصلے کا انتظاربھی نہیں کیا اور فتح کی امید لیے جشن،دوسری طرف فیصلہ موخر ہونے کا امکان
تازہ ترین
ملتان میں مسلم لیگ کے متوالوں نے این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کے منظر عاپ پر اآنے سے پہلے سے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ کارکن فتح کے نشے میں چور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا رہے ہیں اور بھنگرے ڈال رہے ہیں۔
یاد رہے کہ این اے ایک سو بائیس سے متعقل اتخابی عذر داری کا معاملہ گزشتہ سو سال سے ایک متنازعہ موضوع رہا ہے اور اسی نشست کو لے کے عمران خان دھاندلی کا رونا روتے رہے جبکہ اسپیکر ایاز صادق اپنے آپ کو شفاف پیش کرتے رہے۔ ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذر داری پر سماعت دو سال جاری رہی۔اب جبکہ ۔الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جلد ہی اس کا فیصلہ ہونے جا رہا تھا کہ ملتان میں مسلم لیگ کے متوالوں نے پہلے ہی کامیابی کا جشن منانا شروع کر دیا ہےاور خوشی منا رہے ہیں۔اسی وجہ سے ممکنہ امن و امان کےمسلے کے پیشِ نظر پولیس حکا م نے الیکشن ٹربیونل سے اپیل کی ہے کہ این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کو موخر کیا جائے۔الیکشن ٹربیوبل کی جانب سے فیصلہ آج سنایا جا نا ہے اور ٹربیونل کے باہر نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان پہلے سے ہی موجود ہیں۔امکان ہے کہ فیصلہ موخر کر دیا جائے۔



Comments
Post a Comment