بھارتی فلموں کے دلدادہ ایک بار یہ خبر ضرور پڑھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بالی وڈ اور را کی مشترکہ سازش بے نقاب
بھارت جو ہر وقت اس کوشش میں مصروف رہتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے بدنام کیا جائے ۔ اس سلسلے میں پتہ چلا ہے کہ بالی وڈ کے اہم اداکار بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر مختلف سازشوں
میں مصروف ہیں ۔تاکہ پاکستان کا امیج دنیا بھر میں متاثر ہو۔
![]() |
| Add caption |
ذرائع کے مطابق بھارتی ہدایتکاروبونی کپور کے ایک قریبی عزیز نوین کپور برطانیہ میں پروڈکشن ہائوس چلا رہا ہے جس کو یہ زمہ داری دی گئی ہے کہ پاکستان میں جعلی دستاویزات تیار کروا کے دائود ابراہیم سمیت کئی مطلوب افراد
کی رہائش گاہوں کے میڈیا پر لایا جائے۔
اس حوالے سےایک سازش بے نقاب کی گئی ہے کہ نوین کپور را کے ایجنٹ کے ساتھ مل کر اسلام آباد مارگلہ روڈ پرایک ایسی رہائش گاہ کو دائود ابراہیم کی رہائش بنا کر سامنے لائیں گے۔ حساس اداروں نے سازش کا سراغ لگا لیا ہے اسے ناکام بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گی ہے۔
اس سازش میں کپور خاندان کے افراد سرگرم ہیں،واضح رہے کہ بونی کپور پاکستان مخالف فلمیں بنانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔





Comments
Post a Comment