مکہ مکرمہ میں تیز آندھی کے باعث حرم شریف میں کرین گرنے سے 87 عازمین حج شہید،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران کرین مسجد میں موجود عازمین حج پر جا گری جس سے متعدد عازمین حج اس کے نیچے دب گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدای ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ مکہ مکرمہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

Add caption


زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر سعودی ہلال احمر، ریسکیو اور محکمہ صحت کی 15 ٹیمیں سرگرم ہیں 
 پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ وہ سعودی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں زخمیوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہوئے ہیں۔ 

Comments