پاکستانی انجنئیرز کا کارنامہ، دہشت گردی کا شکار طیارہ پھر سے فضاوں میں اُڑنے لگا



کامرہ ایروناٹیکل کمپلیکس میں دہشتگردی کے دوران تباہ ہونیوالے ایواکس طیارے 

کو آپریشنل بنا دیا گیا۔ طیارے کی مرمت سے 15 ملین ڈالرز کی ریکارڈ بچت ہوئی۔


 پاکستانی انجنئیرز نے  اواکس طیارے کی مرمت کرکے اسے پھر سے فضاوں میں اُڑنے کیلئے تیار کر لیا ہے۔ طیارے کو امریکی انجنئیرز کےلگائے گئے اندازے  سے آدھی قیمت میں مرمت کیا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کامرہ حملے میں تباہ ہونیوالے ایواکس طیارے کو دس ماہ میں مرمت کرکے آپریشنل بنا دیا گیا ہے۔ امریکی انجینئرز نے طیارے کی مرمت اور بحالی کا تخمینہ 30 ملین ڈالرز لگایا تھا جبکہ پاکستانی انجینئرز نے 15 ملین ڈالرز میں طیارے کی مرمت کرکے 15 ملین ڈالرز کی بچت کی۔

دفاعی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان ہر طرح کا ڈرون بنا سکتا ہےجبکہ ترکی نے بھی جنگی جہاز بنانے کے منصوبے میں پاکستان سے مدد مانگی ہے۔ 

Comments