امریکہ کی روشن خیالی اور انسانی حقوق کی علمبرداری کا پول کھل گیا ، اوباما نے بھی احمد کی حمایت کر دی
دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے لڑتے امریکیوں کے اعصاب پر دہشت گردی سوار ہو گئی ، مسلمان بچے کے پاس موجود الیکٹرک گھڑی کو بم سمجھ کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا ، سچ سامنے آنے پر بچے کی جان بخشی ہوئی ، امریکی صدر نے احمد کو وائٹ ہاؤس بلا لیا۔
![]() |
| امریکی صدر نے احمد کو وائٹ ہاؤس بلا لیا۔ |
بچے اپنی تخلیق سب کو دکھا کر ان سے داد لینا چاہتے ہیں ، ایسا ہی امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی احمد نے بھی سوچا جس نے گھر میں الیکٹرک گھڑی تیار کی اور ٹیچرز کو دکھانے سکول لے گیا۔سکول ٹیچرز نے گھڑی کی بیپ سن کر اسے بم سمجھ لیا۔
احمد کو کلاس سے باہر لایا گیا ، ہیڈ ٹیچر اور چار پولیس اہلکاروں نے احمد کا انٹرویو کیا اور اسے بچوں کی جیل میں لے جایا گیا ، احمد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ہتھکڑی لگائی گئی اور اس کے فنگر پرنٹس لیے گئے لیکن جب یہ طے ہوگیا کہ اس سے کوئی خطرہ نہیں تو اسے رہا کر دیا گیا۔
واقعے کی تفصیل سامنے آنے کے بعد آئی سٹینڈ وِد احمد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر پر ہزاروں صارفین نے احمد کی گھڑی کی تعریف کی اور اس کو حراست میں لیے جانے پر سوال اٹھایا۔
ان افراد میں ناسا کے سائنس دان ، فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ اور امریکا کے صدر اوباما بھی شامل ہیں۔ صدر اوباما نے تو احمد کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دے ڈالی ، احمد کے والد نے محمد الحسان محمد جن کا تعلق سوڈان سے ہے نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو اپنے اسلامی نام اور 11 ستمبر کی وجہ سے برے سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔



Comments
Post a Comment