پاکستان میں فیس بک پر غیر اخلاقی پیغامات اور دھمکیاں دینے والے اب بچ نہیں سکیں گے










فیس بک جو ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے اب اسے کچھ لوگوں نے غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ فیس بک کے ذریعے جعلی اکاوئنٹس بنا کر پہلے لڑکے ،لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتےہیں اور اس کے بعد انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس سلسلے میں ٹھوس کاررائی سامنے آٗئی ہے اور اس سلسلے میں ایک گلفام حسین نامی مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
گلفام حسین نے پہلے اپنے جعلی اکائونٹ کے ذریعے ایک خاتون کو کچھ غیر اخلاقی تصاویر بھیجیں ،اور اس کے بعد مسلسل غیر اخلاقی پیغامات بھیجے۔
مجرم نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں بھی دی ہیں جس کے بعد اس نے ایف آٗئی اے سے رابطہ کیا۔ 
ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرم غلفام حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔اس نے میمن ٹائیگر کے نام سے جعلی اکائونٹ بنارکھا تھا۔

Comments