بھارت اپنی عوام کو ایک وقت کا کھانا دینے میں ناکام ہوگیا ، فلموں میں گلیمر کی چکا چوند اور حقیقت کس قدر درد ناک ہے۔



دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت اپنی عوام کو ایک وقت کا کھانا دینے میں ناکام ہے ہو گیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایک چوتھائی غریب بھارت میں رہتے ہیں۔

بھارت اپنی عوام کو ایک وقت کا کھانا دینے میں ناکام

 آکسفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کل ایک ارب سولہ کروڑ افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں چوالیس کروڑ بھارت  میں بستے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی آٹھ ریاستوں میں رہنے والے غریب افراد کی تعداد پچیس افریقی ممالک کےغرباء کے برابر ہے۔ ان آٹھ ریاستوں میں، بہار، جھاڑ کنڈ، مدھیا پردیش، اتر پردیش، چھتیس گڑھ، اڑیسہ، راجستھان اور مغربی بنگال شامل ہے۔ ریاست بہار میں جنوبی ایشیا کے سب سے زیادہ غریب بستے ہیں۔

Comments