سیلفی کے شوق نے انیس سالہ نوجوان کی جان لے لی

سیلفی  آج کل کے نوجوانوں کا پسندیدہ  مشغلہ بن گیا ہے اور اس کا شوق اب ایک 
کریز بن گیا ہے مگر یہ دیوانگی آپ کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔



سیلفی کے شوق نے انیس سالہ نوجوان کی جان لے لی 

یہی ہوا ٹیکساس میں ایک انیس سالہ نوجوان کے ساتھ۔
سمتھ نامی انیس سالہ لڑکا اپنے اپارٹمنٹ میں پستول کے ساتھ سیلفی کا پوز بنا رہا تھا کہ اچانک غلطی سے ٹریگر دبنے سے پستول کی گولی اس کے گلے کو چیرتی ہوئی نکل گئی ۔جس سے یہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ 
سمتھ کا خاندان اس موقع پر بہت افسردہ  ہے ،اس کی بہن کے مطابق سمتھ کا اہنی جان لینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔گزشتہ سال بھی اسی طرح پستول سے سیلفی لیتے ہوئے ایک بائیس سال شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

Comments