فیس بک کا بھی بل آئے گا اب ؟

  فیس بک نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے صارفین سے ’پرائیویٹ پروفائل سیٹنگز‘ کے لیے رقم وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فیس بک کا بھی بل آئے گا اب ؟

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے صارفین سے رقم لینے کے مقابلے میں مریخ پر زندگی کے آثار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
فیس بک پر پرائیویسی سیٹنگ کے حوالے سے افواہیں ایک بار پھرگردش کر رہی ہیں اور ان پیغامات کو ہزاروں صارفین نے شیئر کیا ہے۔
ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اب پرائیویسی سیٹنگ کے لیے 5.99 پاؤنڈز کی رقم لے گی۔تاہم فیس بک ان افواہوں کو رد کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فیس بک مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

Comments