کیلا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے مگر کس طرح؟

کہا جاتا ہے کہ ایک ساتھ زیادہ کیلے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ بلکہ کہا تو یہاں تک گیا ہے کہ ایک وقت میں چھ سے زیادہ کیلے کھانے سے جان بھی جا سکتی ہے۔




کیا یہ سچ ہو سکتا ہے؟
کیلے دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پھل ہے جس میں ویٹامنز اور منرلز  ہیں۔ تو اگر یہ پھل ہمارے لیے اچھا ہے تو کیا اس سے جان جا سکتی ہے؟
 کارل پلنگٹنک کے مطابق نے حقیقت یہ ہے کہ اگر چھ سے زیادہ کیلے کھائیں جائیں تو آپ مر سکتے ہیں۔‘
لندن میں واقع سینٹ جارج ہسپتال کی کیتھرین کولنز کا کہنا ہے کہ پوٹاشیم ہمارے لیے بے حد اہم ہے اور یہ ہمارے جسم کے ایک ایک خلیے میں پایا جاتا ہے۔
’اس سے ہماری دل کی دھڑکن ٹھیک رہتی ہے، ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ہے۔ تاہم اگر اس کی مقدار بہت زیادہ یا بہت کم ہو جائے تو دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے، پیٹ میں درد، متلی اور پیٹ خراب ہو جائے گا۔‘
 خاص طور پر گردے کے مرض میں مبتلا افراد کو ایسی خوراک سے دور رہنے کا کہا جاتا ہے جس میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار ہو۔
جن افراد کے گردے کام نہیں کرتے ان کے لیے پوٹاشیم کی اتنی زیادہ مقدار اچھی نہیں ہے۔

Comments