طالبان کے نئے امیر کا بیان منظر عام پر آ گیا ، جارحیت پسندوں سے کیے گئے معاہدے ختم کیے جائیں،ملا منصور

افغان طالبان کے نئے سربراہ ملا محمد اختر منصور نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ آگے چل کر کابل حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے وقت کے تقاضوں کے مطابق پالیسی بنائی جائے گی۔

طالبان کے نئے امیر کا بیان منظر عام پر آ گیا

 ملا محمد عمر کے انتقال کے بعد  تحریک طالبان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عید الضحٰی کے کے موقع پر اپنے  پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر  انتظامیہ اگر چاہتی ہے کہ ملک میں جنگ کا خاتمہ ہوتو ایسا جارحیت پسندوں سے ہونے والے تمام معاہدے منسوخ کر کے ہی ممکن ہو گا۔
ان کا اشارہ غیرملکی افواج کے انخلا اور افغانستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی کے مشترکہ معاہدے  بی ایس اے سے تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانوں کے اختلافات آپس کی افہام تفہیم کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں اور اس کے لیے بیرونی دباؤ کا اثر منفی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے تنظیم سے منسوب اہلکاروں، ذمہ داروں اور جنگجوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور ملا عمر کے نقش قدم پر چلنے کا اعادہ کیا۔

Comments