سعودی فرمانروا کی امریکہ میں عیاشیاں ، کیا امت مسلمہ کے حکمرانوں کو یہ شیوہ زیب دیتا ہے ؟

ایک طرف تو مسلم امہ،  افغانستان اور پاکستان  سے لے کر عراق ،شام اور فلسطین  بیرونی سازشوں اور خطرات سے دوچار ہے۔ بیشتر ممالک میں مسلمانوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ دوسری جانب  عرب حکمرانوں کی عیاشیاں بھی اپنے عروج پر ہیں۔ 


 سعودی شاہ سلمان جو گزشتہ دنوں امریکہ کے دورے پر گئے وہاں انہوں نے شاہ خرچیوں کی انتہا کر دی۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے  واشنگٹن میں  فور سیزن ہوٹل  بک کرا لیا جس میں دو سوبائیس کمرے تھے۔ ۔ہوٹل میں شاہ سلمان کے لیے سونے کا فرنیچررکھا گیا اورہر راہداری پر عالیشان  ریڈ کارپٹ بچھا ئے  گئے۔ ،اس سے پہلے وہ فرانس کے دورے پر بھی گئے تھے جو اسی طرح ان کی شاہ خرچیوں کی نمایاں مثال ہے۔ 

Comments