عالمی ادارہ صحت نے ایڈز کی روک تھام کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا

عالمی ادارۂ صحت  نے ایڈز کے وائرس ایچ آئی وی سے متعلق اپنے رہنما اصولوں کو تبدیل کر دیا ہے۔

stop aids

ادارے کا کہنا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ کسی بھی شخص کو فوری طور پر اینٹی ریٹرو وائرل ادویات دی جانی چاہیئں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق طبی تجربات سےظاہر ہوا ہے کہ ادویات کے جلد استعمال سے ایچ آئی وی کے وائرس منتقل ہونے کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل عالمی ادارۂ صحت نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان لوگوں میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہونے تک علاج کا انتظار کریں۔
ایڈز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس بیماری کے علاج کے اہل افراد کی تعداد 28 ملین سے بڑھ سے 37 ملین تک پہنچ جائے گی۔
اس مرض کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں مردوں میں ہم جنس پرستی، ایک سے زیادہ افراد سے جنسی تعلقات اور منشیات کا استعمال شامل ہیں۔

Comments