موٹوں پرتنقید مہنگی پڑ گئی ، یو ٹیوب پر ویڈیو پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا


نکول آربرنامی مزاحیہ فنکار  نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو  اپ لوڈ کی تھی جس کاعنوان انہوں نے رکھا تھا 

ڈیئر فیٹ پیپل


  انھوں نے اس ویڈیو میں موٹے اور فربہ لوگوں کا مذاق  اڑایا تھا۔اس ویڈیو کو تقریبا اٹھارہ ملین سے زائد افراد نے دیکھا جس کے بعد 
 بہت سے لوگوں نے  یوٹیوب کو شکایت کی۔اس کے  بعد چینل خود بخود معطل ہو گیا تھا۔
نکول آربور امریکی مزاحیہ فنکار ہیں جو فیس بک اور یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔نکول آربور
 نے کہا کہ ’فیٹ شیمنگ‘ بری بات نہیں ہے اگر ہم آپ کو اتنا تنگ کریں کہ آپ وزن کم کر دیں تو میرے لیے یہ ٹھیک ہے۔‘
ان کے اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر  ممتاز ستاروں نے ان پر تنقید کی ہے۔
دوسری جانب یو ٹیوب نے نکول آربر کا چینل دوبارہ بحال کر دیا ہے جس کے بعد اس نے ایک اور ویڈیو بھی اپ لوڈ کر دی ہے جس میں کہا ہے کہ انہیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں  نامور فنکار 
 گریس ہیلبگ   نے کہا کہ آربور کا بیان ’بیہودہ‘ ہے۔ 
کاش ہم مذاق کا زیادہ احترام سے استعمال کریں۔ کاش ہم ایک دوسرے کی صرف بطور انسان عزت کریں۔

Comments