ڈاون لوڈ میں احتیاط برتیں نہیں تو آپ کا فون ہیک ہو سکتا ہے
آئی ٹی ماہرین نے انڈرائیڈ فون صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک گانے سے دنیا بھر کے ایک ارب اینڈرائیڈ فونز کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو خبردار کیا کہ اس وقت دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد فون اور ٹیبلٹ سیکیورٹی رسک پر ہیں ، صارفین آڈیو ، ویڈیو سننے یا دیکھنے کے سلسلے میں احتیاط سے کام لیں ۔
ماہرین کے مطابق وائرس ویڈیو یا آڈیو بگ کی صورت میں آ سکتا ہے جس کو آن کرتے ہی ہیکرز اینڈرائیڈ فون میں موجود اہم ڈیٹے اور دیگر سیٹنگز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔
صارفین کو خبردار کیا گیا کہ ایم پی تھری یا ایم پی فور فائل کھولتے وقت احتیاط سے کام لیں ۔



Comments
Post a Comment