پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کر دئیے
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنے ملک میں بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت فراہم کر دیے ہیں اور اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ پاکستان دہشت گروں کی معاونت کرتا ہے۔
![]() |
| پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کر دئیے |
جمعرات کو نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملحیہ لودھی نے اس حوالے سے دستاویزی شواہد سیکریٹری جنرل بان کی مون کو فراہم کیےہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان دستاویزات میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت خصوصاً کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں ہونے والی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔



Comments
Post a Comment