مقبوضہ کشمیر: 52ویں روز بھی کرفیو نافذ، خوراک اور ادویات کی شدید قلت

مقبوضہ کشمیر: 52ویں روز بھی کرفیو نافذ، خوراک اور ادویات کی شدید قلتمقبوضہ کشمیر میں باونویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ وادی میں کرفیو بدستور نافذ ہے۔ خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ پیلٹ گن سے زخمی سیکڑوں کشمیری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں باونویں روز بھی صورتحال کشیدہ وادی میں کرفیو بدستور نافذ ہے۔ مسلسل کرفیو نے لاکھوں کشمیریوں کو قحط کی صورتحال میں دھکیل دیا۔ خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ پیلٹ گن سے زخمی سیکڑوں کشمیری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 



قابض فوج خوراک یا ادویات لینے کے لئے نکلنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ ایمبولنسز کے راستے بھی روکے جارہے ہیں۔بھارتی فوج نے گزشتہ روز دربونہ گاؤں میں گھر گھر تلاشی لی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ کشمیریوں نے بھارتی فوج کی سختیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ قابض فوج نے معصوم کشمیریوں پر لاٹھیاں برسادیں۔ حریت رہنماؤں نے یکم ستمبر تک ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

Comments